ڈائریکٹر جنرل افغان ٹرانزٹ پاکستان کسٹمز محمد زاہد کھوکھر کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
اہلخانہ کے مطابق محمد زاہد کھوکھر نے فیس بک پر آخری پوسٹ گریڈ 22 میں ترقی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی تھی جب کہ پوسٹ میں زاہد کھوکھر نے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
زاہد کھوکھرکسٹم گروپ کے سینئر ترین افسر تھے ، ان کی میت آج دوپہر لاہور روانہ کی جائے گی جہاں تدفین ماڈل ٹاؤن میں کی جائے گی۔