ایئر لائن کا فلائٹ نمبر 3411تھا، جس کی روانگی سے قبل عملے نے 4مسافروں کو اترنے کا حکم دیا۔ مسافر نے اترنے سے انکار کیا،جس پر عملہ زبردستی پر اتر آیا۔
جہاز میں موجود سیکورٹی اہلکاروں نےمسافرکوگھسیٹ کرطیارےسےنکال دیا ۔سیکورٹی اہلکاروں کے اس رویے پر جہاز میں موجود مسافر خوفزدہ ہوگئے اور شور مچانے لگے۔
بعد میں ایئر لائن کے سی ای او نے جہاز میں مسافر کو آف لوڈ کرنے اور سیکورٹی اہلکاروں کے رویے پر معافی مانگ لی ۔