کینیڈا میں 68 فٹ بلند موبائل فون ٹاورچوری ہوگیا

چور راتوں رات ٹاور کو لے اڑے جس کا سراغ لگانے میں پولیس بھی ناکام ہوگئی،

پولیس کے مطابق یہ ٹاور 2 اپریل 2017 کی رات غائب ہوا، چور راتوں رات ٹاور کو کھول کر اسے ایک سرخ ٹرک پر لے گئے ہیں جسے 3 اپریل کو شہر سے مشرق کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔ پولیس کا شبہ ہے کہ چوروں نے ایک رات ٹاور کو اپنےپاس رکھا اور انہوں نے بہت احتیاط سے اس کے حصے کھول کر ٹرک پر لادے۔