محکمہ موسمیات نے موسم کی شدت برقراررہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی میں درجہ حرارت بیالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ حیدرآباد میں چوالیس،لاہور اور فیصل آباد میں سینتیس جبکہ ملتان میں پارہ اڑتیس ڈگری تک چڑھ سکتا ہے۔
موسم کی شدت بڑھنےکےباعث شہریوں کوانتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سماء