لندن: چڑیا گھر میں ہاتھیوں کے لئے نئے سینٹر کا افتتاح

برطانوی ملکہ الزبتھ نے لندن کے مشہور وپسنیڈ چڑیا گھر میں ہاتھیوں کے نئے سینٹر کا افتتاح کردیا ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ہاتھی خوشی سے نہال ہوگئے۔

تقریب میں ملکہ الزبتھ اور ان کے شوہرکے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، اس موقع پر جہاں ہاتھی خوشی سے نہال نظر آئے وہیں ملکہ برطانیہ اور ان کے شوہر نے ہاتھیوں کو کیلے کھلا کر شائقین کوبھی خوب محظوظ کیا۔

واضح رہے 2اعشاریہ5ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیایہ سینٹر سات ہزار5سو اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔