ڈزنی لینڈ کا افتتاح یکم اپریل 1992کو کیا گیا تھاجبکہ اس کے دروازے پہلی با ر12اپریل1992کو عوام کے لئے کھولے گئے تھے۔
اس دن کو پرجوش انداز سے منانے کے لئے گزشتہ روزایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں مشہور و معروف اینی میٹڈ اور کارٹون کرداروں نے دلکش نظارے ترتیب دے کرشہر کی رونقیں بڑھا دیں۔
اس پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اوردلچسپ کاسٹیومز میں ڈزنی کرداروں کا روپ دھا ر کر سڑکوں کو پریڈ کی۔
دیوہیکل فلوٹس سڑکوں پر نکلے تو نا صرف سڑکیں ہزاروں روشنیوں میں نہا گئیں بلکہ رنگ برنگے کاسٹیومز میں پریڈ میں شریک پرفارمرز بھی ان کی دلکشی کو چار چاند لگاتے نظر آئے۔