برطانیہ میں قائم بوٹونک گارڈنز کنزرویشن انٹرنیشنل کے سائنس دانوں نے اپنی ریسرچ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت درختوں کی60 ہزار65 اقسام پائی جاتی ہیں، 8 ہزار 715 اقسام کے ساتھ برازیل سب سے آگے ہے۔
قطب شمالی میں ایک بھی درخت نہیں، شمالی امریکا میں درختوں کی 14 سو اقسام ہیں ۔
تنزانیہ میں چند ماہ پہلے درختوں کی ایک قسم کیرومیا گیگاس دریافت کی گئی ہے، دنیا بھر میں اس نسل کے صرف چھ درخت ہیں جوتنزانیہ میں ہی موجود ہیں ۔