سرخ سیارے کے بعد سائنسدانوں نےسیارہ زحل کے چاند پر بھی خلائی مخلوق کی موجودگی کا بھی امکان ظاہرکردیا ۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کےمطابق سورج سے 887 ملین میل دور زحل کاچاند جمے ہوئے سمندر کی مانند لگتا ہے ۔
ناسا کی جانب سے خلا میں بھیجی گئی’شٹل کسینی ‘کی نئی دریافتوں سےاس بات کاثبوت ملا ہے کہ زحل کے چاند کی جمی سطح کے نیچے کیمیائی عمل جاری ہےجو اس دعوے کو تقویت دیتا ہے کہ زحل کا چاند اپنے اندرزندگی کے امکانات رکھتاہے ۔