مطالعے سے پتہ چلا کہ 75 فیصد ننھے بچے ٹچ اسکرین روزانہ استعمال کرتے ہیں، ان میں چھ سے 11 ماہ کی عمر کے بچوں کا 51 فیصد اور 25 سے 36 ماہ کے عرصے کے بچوں میں 92 فیصد ایسا کرتے ہیں، لیکن ٹچ اسکرینز کے ساتھ کھیلنے والے بچے رات میں کم اور دن میں زیادہ سوتے ہیں، مجموعی طور پر ٹچ سکرین کے ساتھ گزارے ہوئے ہر ایک گھنٹے کے بدلے ان کی نیند کے 15 منٹ کم ہو جاتے ہیں۔
تحقیق میں شامل ڈاکٹر ٹِم اسمتھ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب آپ دن میں 10 سے 12 گھنٹے سوتے ہوں تو یہ 15 منٹ بہت کم نظر آتے ہیں لیکن کم عمری میں نیند کے باعث حاصل ہونیوالے فوائد کے وقت میں کم ہونیوالا ہر ایک منٹ اہم ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا یہ مطالعہ حتمی نہیں ہے لیکن یہ ٹچ اسکرین کے باعث نیند میں کمی کے ممکنہ مسائل کی نشاندہی ضرور کرتا ہے۔