بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری

سڈنی : بے روزگار افراد کے لئے خوشخبری ہے اب وہ اسنیپ چیٹ کے ذریعے معروف فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ میں نوکری حاصل کرسکتے ہیں۔

فوڈ چین نے سنیپلی کیشن نامی خصوصی ایپ متعارف کرائی ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ بے روزگار نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنا ہے۔

سنیپلی کیشن ایپ دراصل اسنیپ چیٹ پر بنائی گئی ہے اور یہ صرف اسنیپ چیٹ پر ہی چلائی جاسکتی ہے، وہ نوجوان جو نوکری کے خواہشمند ہو تو وہ اس ایپ کے زریعے ایک مجازی میکڈونلڈ کی وردی میں اپنے مختصر تعارف کی ویڈیو اور تصاویر بھیج سکتے ہیں۔

جس کے بعد مکڈونلڈ ان تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھنے کے بعد ہی نوکری کی خواہشمند نوجوانوں کو انٹرویوز کے لیے بلائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مکڈونلڈ آسٹریلیا میں ایک لاکھ 6 ہزار ملازمین ہیں، جس میں 65 فیصد ملازمین 18 سال سے کم عمر ہیں۔