پاک فوج نے دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنادی

پاک فوج کے ترجمان ادارے ( آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنادی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی اور کرم ایجنسی میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں کی ، بھاری مقدار میں گولہ بارود پکڑا اورکئی زیر زمین سرنگیں تباہ کردیں۔

کارروائیاں خفیہ مصدقہ اطلاعات پر کی گئی ،فورسز نے پارہ چنار سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، گولہ بارود برآمد کیا جبکہ آپریشن کے دوران کلایا میں موجود زیر زمین سرنگیں تباہ کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پکڑے گئے سامان میں راکٹس ، بارودی مواد ،مارٹر بم ،آئی ای ڈیز ، مختلف قسم کے ہتھیار اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں ۔ تباہ کی گئی سرنگیں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بنارکھی تھی ۔