امریکی صدرکےخلاف کئی ریاستوں میں احتجاج ،14 گرفت

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کئی ریاستوں میں ہزاروں افراد نے احتجاج کرتے ہوئےٹیکس گوشوارے جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر برکلے میں امریکی صدر کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پرمکوں ،لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے بیچ بچاؤ کرایا۔ ہنگامہ آرائی اور لڑائی کے الزام میں پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ان مظاہروں کو ٹیکس مارچ کا نام دیا گیا تھا، مظاہرے میں شریک ایک شخص نے صدر ٹرمپ کا روپ بھی دھار رکھا تھا اور اس نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔