ایران: مردانہ لباس پہن کر میچ دیکھنے پر 8 خواتین گرفتار

ایران میں مردانہ لباس پہن کر فٹ بال میچ دیکھنے والی آٹھ خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں آٹھ خواتین نے روپ دھارا اورمردانہ لباس پہن کرآزادی اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے پہنچ گئیں،خواتین کا حربہ کام نہ آیااورپولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

ایران میں خواتین کے اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے اور عوامی مقامات پر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔