بل کے متن میں کہا گیاہے کہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک مفہوم کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم دی جائےگی، قرآن پاک کی تعلیم مسلمان طلبا کے لئے لازمی ہو گی۔
وفاقی وزیر مذہبی امورسردار یوسف کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری پر مبارک باد دیتا ہوں، سب کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ہے، ایوان بھی مبارکباد کا مستحق ہے۔