مرد بحران یونس خان نے کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دیدیا

کراچی : مرد بحران اور مایہ ناز بالے باز یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اشارہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کرک انفو کے مطابق مرد بحران کے نام سے پہنچان بنانے والے یونس خان ایک بار پھر ٹیم کو مشکلات سے بچانے کیلئے تیار ہیں، یونس خان نے دو ہفتے پہلے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر غور اور ٹیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔

سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو میری ضرورت ہوئی تو ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا صحیح وقت وہی ہوتا ہے، جب لوگ آپ کو کھیلتا دیکھنا چاہتے ہوں لیکن اگر میری ٹیم کو ضرورت ہوئی اور واپسی کی درخواست کی گئی تو ریٹائرمنٹ لینے کا سوچ سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ یونس خان نے صرف دو ہفتے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزان کی آخری سیریز ہوگی۔