دشمن کاسوشل میڈیاپربڑےکریک ڈاؤن کامبینہ منصوبہ

سرینگر: بھارتی فوج کے مظالم چھپانے کے لیے مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کو پتھر کے دور میں پہنچانے کا کام شروع کردیا۔ حکومتی احکامات پر کئی کمپنیوں نے فیس بک، ٹویٹر اور واٹس ایپ کا استعمال بند کردیا۔

 


مقبوضہ وادی میں بھارتی بےشرمی کی انتہاہوگئی ہے۔وادی میں تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ سروس سترہ اپریل سے بند ہے ۔ ضمنی انتخابات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کی کئی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جس کے بعد قابض انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدامات کئے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا کومکمل طور پر بند کرنے کا مںصوبہ بھی زیرغورہے۔