ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شب معراج کے موقع پر سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق شب معراج کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اسٹیرنگ کمیٹی نے اجلاس میں مشترکہ طور پر25اپریل کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔