فیس بک پر ٹریفک بڑھ گیا، نیا سینٹر قائم

لوس لناس: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے ٹریفک بڑھ جانے اور ممکنہ طور پر سسٹم کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے نیا ڈیٹا سینٹر تیار کرلیا۔

خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے قائم کیے گئے اس نئے ڈیٹا سینٹر سے قبل بھی کمپنی کے 6 ڈیٹا سینٹر کام کر رہے ہیں، جو امریکا اور یورپ کے مختلف مقامات پر واقع ہیں۔

فیس بک نے اپنا ساتواں ایڈوانس ٹیکنالوجی کا حامل ڈیٹا سینٹر جنوب مغربی امریکی ریاست نیو میکسیکو کے چھوٹے سے قصبے لوس لناس میں کھولا ہے۔