فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
اب یہ فیچر وائس کالنگ مینیو کے ساتھ نظر آرہا ہے۔
یہ اعدادوشمار واٹس ایپ کی جانب ویڈیو کالنگ کے فیچر کو متعارف کرائے جانے کے لگ بھگ چھ ماہ بعد جاری کیے گئے ہیں۔
گزشتہ سال جب کمپنی نے اس فیچر کو متعارف کرایا تھا تو واٹس ایپ نے کہا تھا کہ وہ اسے تمام صارفین تک پہنچانا چاہتی ہے یعنی ایسے ممالک میں بھی جہاں انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ اچھی نہیں یا فلیگ شپ فونز کم لوگ استعمال کرتے ہیں۔
واٹس ایپ نے چپکے سے انٹرفیس تبدیل کردیا
اب چھ ماہ بعد لگتا ہے کہ واٹس ایپ کی حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی ہے کیونکہ سست انٹرنیٹ اور سستے اسمارٹ فونز پر بھی یہ فیچر آسانی سے استعمال ہوتا ہے۔
گزشتہ دنوں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ نے اسنیپ چیٹ کے جس فیچر کو چوری کیا یعنی اسٹوریز یا اسٹیٹس اس کے صارفین کی تعداد بھی اسنیپ چیٹ سے زیادہ ہوگئی ہے۔