یہ کہا جاتا ہے کہ سوشل ویب سائٹس اور حقیقی دنیا میں بہت اور نمایاں فرق ہے، لیکن آئندہ چند برس میں اس خیال کو غلط ثابت کرنے کے لیے فیس بک نے حیران کن منصوبے کا اعلان کردیا۔
جی ہاں دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے ایک ایسا شہر بنانے کے اعلان کردیا، جو بلکل فیس بک ویب سائٹ جیسا سوشل اور آزاد ہوگا۔
’فیس بک شہر‘ کی تعمیر کے لیے کمپنی نے 2015 میں ہیڈ کوارٹر کے قریب 56 ایکڑ زمین حاصل کی تھی، جس پر اب خوابوں کا حقیقی شہر بنایا جائے گا۔
اس شہر میں گھر، دکان، ہوٹلز، گفٹ شاپ، پارک، سیاحتی و تفریحی مقامات اور دیگر ایسی جگہیں بنائی جائیں گی، جو اس شہر کو فیس بک جیسا بنائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
فیس بک کا بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان
شہر کا ہہلا حصہ 2021 میں مکمل ہوگا—فوٹو: فیس بک
فیس بک شہر میں پارکوں کے علاوہ ہر جگہ درخت دکھائی دیتے ہیں، جب کہ لوگوں کے ساتھ ان کے پالتو کتے اور دیگر جانور بھی ٹہلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
اس شہر میں زیادہ تر 225 یونٹ کے گھر تعمیر کیے جائیں گے، جو ملازمین کو اس وقت کے مارکیٹ ریٹ سے 15 فیصد رعایتی دام میں فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
فیس بک جعلی پوسٹس کے خلاف متحرک
فیس بک شہر کا پہلا حصہ 2021 تک مکمل ہوگا، جب کہ اس شہر کے تمام منصوبوں کے ہر حصے کی تکمیل ہر 2 سال کے اندر ہوگی۔
فیس بک انتظامیہ کے مطابق مینلو پارک کے عقب میں بنائے جانے والے اس شہر کی منظوری تاحال انتظامیہ سے نہیں لے گئی، لیکن ادارے کو امید ہے کہ آئندہ 2 برس میں اس کی منظوری بھی لی جائے