پیپلزپارٹی کا شیخ رشید کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم کا انتخاب، اپوزیشن کا متفقہ امیدوار لانے کے امکانات ختم ہوگئے، پیپلزپارٹی نے شیخ رشید کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان کی آصف زرداری پر تنقید شیخ رشید کے آڑے آگئی، بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت نہیں کی جائیگی۔

وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار لانے کے امکانات ختم ہوگئے، پیپلزپارٹی نے شیخ رشید احمد کی حمایت سے انکار کردیا، عمران خان کی تنقید کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے شیخ رشید کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کردیا، پارٹی کو اپنے امیدوار کے ساتھ وزیراعظم کا انتخاب لڑنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق صدر آصف زرداری پر تنقید وزیراعظم کیلئے امیدوار شیخ رشید کے آڑے آگئی، چیئرمین پیپلزپارٹی نے شیخ صاحب کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا، بلاول بھٹو زرداری کے مطابق حتمی امیدوار کا فیصلہ کل ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت نہیں کی جائیگی، پارٹی اپنے امیدوار کے ساتھ وزیراعظم کا انتخاب لڑے۔