شہباز شریف پنجاب سے نہ جائیں: رانا ثناءاللہ

شہباز شریف پنجاب سے نہ جائیں، ان کے جانے سے مشکلات بڑھ جائیں گی: رانا ثناءاللہ

لاہور وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف پنجاب کے لئے لازم و ملزوم ہیں ، ان کا وزرات اعلیٰ کا منصب چھوڑ کر وزیر اعظم بننا ٹھیک نہیں ہے، شہباز شریف پنجاب سے چلے گئے تو یہاں پر مسائل پیدا ہوں گے۔

نیب کا شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس دائر کرنے فیصلہ ،تمام افسران کو سارے عمل کو مستعد اور پیشہ ورانہ انداز میں

دیکھنے کی ہدایت:اعلامیہ جاری

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے فیصلے کی مخالفت کر دی ہے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو وزیراعلی پنجاب ہی رہنا چاہیئے۔ اگر شہباز شریف پنجاب سے دور ہوگئے تو پھر مسلم لیگ ن کیلئے بہت بڑی مشکلات کھڑی ہو جائیں گی۔مسلم لیگ ن کیخلاف اس وقت سازشی عناصر کھل کر میدان میں آ چکے ہیں۔ ایسے میں شہباز شریف کا جانا پنجاب میں مسلم لیگ ن کے کمزور ہو جانے کا باعث بن سکتا ہے۔ شریف خاندان کے خلاف عالمی سازشیں عروج پر ہیں جبکہ عمران خان عالمی طاقتوں کے ایک مہرے کے طور پر کام کر رہے ہیں