مطالبات کی منظوری تک کام نہیں ہوگا،ینگ ڈاکٹرزکی ڈھٹائی کی وجہ سےمریضوں کی جان پر بن آئی۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔
سینئرڈاکٹرز تو ڈیوٹی پر موجود ہیں مگر مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث سب کا علاج ممکن نہیں ۔
گذشتہ روزوزیراعلیٰ ہاؤس کےگھیراؤپر ینگ ڈاکٹرز کی دھلائی ہوئی جس کےبعدگرفتاریوں پر دھرنا دیا جو ڈاکٹروں کی رہائی پر ختم ہوگیالیکن نوجوان مسیحا سیکرٹری ہیلتھ کی برطرفی سمیت دیگر مطالبات پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔
ہڑتال کے باعث فیصل آباد اور لاہورمیں تین مریضوں کی ہلاکت پر سینئرڈاکٹرز کی دوکمیٹیوں نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں