،شیڈول جار ی کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوری میں نیوزی لینڈ کادورہ،شیڈول جار ی کر دیا گیا

لاہور پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس میں 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، گرین شرٹس میزبان ٹیم کے خلاف 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلیے جنوری میں نیوزی لینڈ جائے گی۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 6 جنوری سے 28 جنوری تک کھیلی جائیں گی۔

شہریار خان کی اہلیہ کی گاڑی کو حادثہ، ڈرائیور زخمی
پہلا ون ڈے 6 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 9 جنوری کو نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہیملٹن جبکہ پانچواں ون ڈے میچ ویلنگٹن میں 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ 3 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جنوری سے ویلنگٹن میں ہو گا، 25 جنوری کو آکلینڈ اور 28 جنوری کو تورنگا میں کھیلے جائیں گے۔