سعودی شہزادے کے نرالے شوق

اونٹ کو بجا طور پر عرب تہذیب و تمدن کی شناختی علامت قرار دیا جاسکتا ہے۔

ویب سائٹ ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے مطابق اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب سعودی عرب کی حکومت نے وہاں پہلا سرکاری اونٹ کلب قائم کردیا ہے جس کے تحت اونٹ کی نایاب نسلوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، اونٹوں کی تعداد اور اقسام کے بارے میں درست اعداد و شمار پیش کیے جائیں گے، اونٹوں کی بیماریوں کے بارے میں تحقیق کی جائے گی اور اونٹوں کے مالکان کو تعاون فراہم کیا جائے گا، سرزمین عرب میں اس جیسے دیگر کلبوں سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کے تجربات سے واقفیت حاصل کی جائے گی۔

علاوہ ازیں مختلف عوامی سرگرمیوں کے ذریعے سماجی حلقوں اور ذرائع ابلاغ کو اس جانب متوجہ کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں اونٹ کی دوڑوں، نیلامی اور میلوں کی نگرانی بھی کی جائے گی۔