کاغذ کی مدد سے ہوبہو گھڑیاں تیار کرنے کا ماہر جاپانی فنکار

جاپان کے ایک فنکار نے کاغذ کی مدد سے کلائی کی گھڑیوں کی ہوبہو کاپیاں بنا کر سب کو حیران کردیا۔

جاپان کے علاقے سائی تاما سے تعلق رکھنے والے فنکار منابو کساکا کاغذ کی مدد سے کلائی کی گھڑیوں کی ہوبہو کاپی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

منابو کساکا اس قدر مہارت اور باریکی کے ساتھ کاغذ کی مدد سے گھڑی کے باریک ترین پرزے بھی تیار کرتا ہے جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

جاپانی فنکار کے کام کو دیکھ کر بالکل بھی یقین نہیں آتا کہ واقعی یہ گھڑیاں ہاتھ سے تیار کی گئی ہیں لیکن منابو کساکا اس کام میں اتنا ماہر ہو چکا ہے کہ اس کے لیے اس قسم کی گھڑیاں تیار کرنا اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔