آپریشن کرکے مقصود کے پیٹ سے 7 کلوگرام لوہے کی اشیاء نکالی گئیں—۔فوٹو/ بشکریہ ڈیلی میل
ستنا میں واقع سنجے گاندھی اسپتال میں سرجری کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر پریانکا شرما نے بتایا، 'ہم مریض کے پیٹ میں سکے، کیلیں اور نٹ بولٹس دیکھ کر حیران رہ گئے، ہمیں اپنے کیریئر کے دوران اس قسم کے پہلے کیس کا تجربہ ہوا'۔
واضح رہے کہ مریض محمد مقصود کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی اور وہ چھپ چھپ کر یہ چیزیں کھاتا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق مقصود خان رکشہ چلاتا ہے اور اکثرو بیشتر سواریوں کی جانب سے دیئے جانے والے سکوں کو نگل لیتا تھا۔
دوسری جانب رشتے داروں کا کہنا ہے کہ جب بھی مقصود کو ذہنی پریشانی یا ڈپریشن ہوتا تھا تو شاید وہ لوہے کی اشیاء پانی کے ساتھ نگل لیتا تھا۔
اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سکوں یا کیلوں کی وجہ سے ابتداء میں اسے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق سرجری کے بعد مقصود کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس نے دوبارہ اس قسم کی اشیاء نہ نگلنے کا عزم کیا ہے۔