بالی وڈ کا ’سلطان‘ رنبیر سے ہار گیا

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر رواں سال سب سے زیادہ پہلے روز کمائی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا انتظار مداحوں کو شدت سے تھا اور فلم نے بھی ریلیز ہوتے ہی فلم بینوں کو سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

سلمان کی ’سنجو‘ میں رنبیر کے کردار پر ڈھکی چھپی تنقید

فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے اور سلمان خان کی ’ریس 3‘ کو مقابلے سے ہی آؤٹ کردیا ہے۔

فلم نے ریلیز کے روز 34 کروڑ 75 لاکھ کابزنس کرکے رواں سال کی پہلے روز سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے جب کہ سلمان کی ’ریس 3‘ نے 29 کروڑ 17 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔


1. #Sanju ₹ 34.75 cr

2. #Race3 ₹ 29.17 cr

3. #Baaghi2 ₹ 25.10 cr

4. #Padmaavat ₹ 19 cr

[Thu release; incl Wed previews ₹ 24 cr]

5. #VeereDiWedding ₹ 10.70 cr


دوسری جانب فلم ’سنجو‘ رنبیر کپور کے کیریئر کی بھی بڑی فلم بن گئی ہے اور اب تک ان کے کیریئر کی پہلے روز سب سے زیادہ بزنس والی فلم ہے۔

’سنجو‘ پر سلمان کی تنقید پر راج کمار ہیرانی کا جواب

’سنجو‘ سے قبل ان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم ’بے شرم‘ تھی جس نے پہلے روز 21 کروڑ 56 لاکھ کا بزنس کیا تھا جب کہ ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ نے 19 کروڑ 45 لاکھ، ’اے دل ہے مشکل‘ نے 13 کروڑ 30 لاکھ کی کمائی ریلیز والے دن کی تھی