ہوا کچھ یوں یہ کہ ایک سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر جیرزی تارگالسکی پولینڈ کی سیاسی صورتحال پر اپنی ماہرانہ رائے دینے کی کوشش کر رہے تھے، جہاں ملک کی سپریم کورٹ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے، کہ موصوف کی پالتو بلی لیزیو (Lisio) نے انٹرویو کے دوران انٹری دے ڈالی۔
اور دلچسپ بات یہ کہ بلی صاحبہ مسسلسل ڈاکٹر جیرزی کے سر پر سوار رہیں اور کندھے پر ادھر سے ادھر چکر لگاتی رہیں، لیکن سلام ہے ان پروفیسر پر، جنہوں نے اُف تک نہ کی اور انٹرویو دیتے رہے۔