اس گانے میں معروف قوال فرید ایاز اور ابو محمد کی آواز میں قوالی کے بھی خوبصورت رنگ شامل ہیں۔
سب سے اہم بات یہ کہ اس گانے میں خلق خدا کی اہمیت بیان کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو بھی پیش کیا گیا ہے، جو بتا رہے ہیں کہ سب برابر ہیں۔
اس گانے کو پاکستان کی ہر کمیونٹی، ہر علاقے کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک آواز، ایک قوم ہیں۔
واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 11 کا باقاعدہ آغاز 10 اگست سے ہوگا۔