تحریک انصاف کو 7 جیتی ہوئی نشستوں سے ہاتھ دھونے پڑیں گے

الیکشن کمیشن نے کراچی کے علاقہ قیوم آباد کی کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز ملنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کچرا کنڈی سے بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے تھے جس پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام لگایاتھا۔ رہنماؤں نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ ان بیلٹ پیپرز پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے نشانات پر مہریں لگی ہوئی تھیں۔

خبریں سامنے آنے اور سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے بعد الیکشن کمیشن نےنوٹس لیکر صوبائی الیکشن کمشنر سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔