میرٹ کی خلاف ورزی۔۔ تبدیلی آ گئی ہے

میرٹ کی خلاف ورزی،لاہورکالج کی وائس چانسلرعہدےسےفارغ

سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے سفارش کرنے والے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈین سے استفسار کیا کہ پہلے یہ بتائیں کہ ان کا تقرر کیسے ہوا ؟۔ چیف جسٹس پاکستان نے علامہ اقبال یونیورسٹی کے ڈین کے تقرر کے بارے میں بھی رپورٹ مانگ لی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بینچ نے سینئر ترین پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر لگانے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ 30 دنوں کے اندر اندر نیا وائس چانسلر کا تقرر کیا جائے۔