احتساب عدالت نے پیر کونوازشریف کوالعزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں طلب کرلیاہے۔
احتساب عدالت میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔انھوں نےبتایاکہ العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا پر جرح جاری ہے۔خواجہ حارث کاکہناتھاکہ وہ آئندہ جمعے تک جرح کے لئے موجود نہیں ہوں گے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواستوں کی وجہ سے مصروف ہوں،بہتر ہو گا استغاثہ فلیگ شپ میں پہلے واجد ضیا کا بیان ریکارڈر کروا لے۔خواجہ حارث کاکہناتھاکہ ان کی جگہ کوئی معاون وکیل پیش ہو جائے گا۔ اس موقع پرنیب کےپراسیکیوٹر سردار مظفر نےکہاکہ ہائیکورٹ میں ہم نے بھی پیش ہونا ہوتا ہے،پہلے ایک کیس میں واجد ضیا پر جرح مکمل کی جائے، واجد ضیا اہم گواہ ہیں ، انہیں بھی ذہنی سکون چاہئے۔ جج ارشدملک نے کہاکہ پیر کے روز واجد ضیا اور نواز شریف کو بلاتے ہیں، پھر دیکھتے ہیں۔
جج ارشد ملک نےاستفسار کیاکہ دوسری عدالت میں دونوں ریفرنسز پرکارروائی کہاں تک پہنچی تھی ؟سردارمظفرنےبتایاکہ ریفرنس نمبر 19 میں واجد ضیا کے بعد صرف 1 گواہ کا بیان ہونا باقی ہے،ان دونوں ریفرنسزمیں اس وقت نواز شریف کے خلاف کارروائی چل رہی ہے۔
احتساب عدالت نے پیر کونوازشریف کوالعزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں طلب کرلیا۔