عمران خان کے نام کنگنا رناوت کا پیغام

عمران خان کے نام کنگنا رناوت کا پیغام

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’منی کارنیکا‘ تقریباً تیار ہے اور کنگنا فلم کی تکمیل کے آخری مراحل میں خاصی مصروف ہیں لیکن ایسے میں بھی وہ ملک کے سماجی اور سیاسی معاملات پر اپنی رائے دینا نہیں بھولتیں۔

حال ہی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے سابق کرکٹر اور پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کو انتخابات میں ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی درخواست بھی کی وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔