انسان ہزاروں برس سے کہانیاں سنتا اور سناتا چلا آیا ہے۔ لیکن اب ان آفاقی کہانیوں کو ٹیکنالوجی بدل رہی ہے۔ آج کل دنیا بھر میں صوتی کتابیں (آڈیو بکس) سننے کا رواج بڑھ رہا ہے اور لوگ اس کے ذریعے سے کتاب کو نئے سرے سے دریافت کر رہے ہیں۔
کہانی سننے اور پڑھنے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ مقصد تخلیق سے لطف لینا ہے، چاہے طریقہ کوئی بھی ہو۔
صوتی کتابیں سننے کے کیا فوائد ہیں؟ ذیل میں ایسے ہی 12 فوائد کا جائزہ پیش کیا جا رہا ہے۔
1) آپ دوسرے کام کرتے ہوئے صوتی کتابیں سن سکتے ہیں
بعض بزرگ ایسے ہوتے ہیں جن کے لیے اصل کتاب پڑھنا اور اس سے صفحے الٹنا مشکل ہوتا ہے۔ وہ بھی آڈیو بکس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
3) انھیں اچھے صداکار پڑھ کر سناتے ہیں
طویل سفر خاصے بیزار کن ثابت ہو سکتے ہیں لیکن اگر اس دوران اچھی صوتی کتاب کا ساتھ ہو تو سفر خوش گوار بن جاتا ہے۔
5) یہ اچھی صحبت فراہم کرتی ہیں
روزانہ ایک ہی راستے سے گزر کر دفتر جانا اکتا دینے والا کام ہے۔ لیکن اس دوران ایک اچھی صوتی کتاب آپ کی توجہ کسی اور دنیا میں لے جا سکتی ہے۔
گاڑی میں پھنس کر کیوں بیٹھے رہیں جب آپ کسی دلچسپ کہانی کے کسی کردار کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں؟
7) ان کی مدد سے بیزار کن کام بھی دلچسپ ہو جاتے ہیں
ڈسلیکسیا نامی بیماری کا شکار بچوں اور بڑوں کے لیے تحریر پڑھنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن صوتی کتابیں ان کی زندگی بدل سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ نابینا یا کمزور نظر والے لوگوں کے لیے بھی صوتی کتابیں نعمت سے کم نہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق کہانیاں سننے سے فالج کے مریضوں کو افاقہ ہوتا ہے۔
9) دوسروں کے ساتھ مل کر کتاب سن سکتے ہیں
بہت سے لوگوں کے لیے صوتی کتابیں بےخوابی کا علاج ثابت ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صوتی کتابیں سنتے وقت آپ کی توجہ صرف ایک جانب رہتی ہے، جس سے نیند آنے میں آسانی ہوتی ہے۔
11) صوتی کتابیں ہمیں بچپن کے دور میں واپس لے جاتی ہیں
انٹرنیٹ پر بہت سی ویب سائٹس پر مفت صوتی کتابیں دستیاب ہیں، جن میں اردو کتابوں کی صوتی لائبریری بھی شامل ہے۔