یوٹیوب پر بریک:
یوٹیوب پر اب اس بات کا بھی تعین کیا جاسکتا ہے کہ کس وقت بریک لینا ہے، یعنی صارف اس میں مخصوص ٹائم کا انتخاب کرسکتا ہے۔ اس کے لیے صارف setting میں جاکر الارم کی طرح ایک خاص وقت کو فعال کرے گا اور یوٹیوب استعمال کرنے کے دوران اس مخصوص وقت پر نوٹیفکیشن آجائے گا کہ اب یوٹیوب کا استعمال ترک کرنا چاہیے کیونکہ یہ بریک کا وقت ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے settings کے آپشن میں جاکر صارف کو من پسند وقت سیٹ کرنا ہوگا تاکہ نوٹیفکیشن مختص کیے گئے وقت کے مطابق ہی موصول ہو۔
نوٹیفکیشن ساؤنڈ کو غیر فعال کرنے کی سہولت:
یوٹیوب نے صارفین کے آرام کا خاص خیال کرتے ہوئے ایک نیا فیچر بھی شامل کیا ہے، جس کے ذریعے رات 10 سے صبح 8 بجے تک نوٹیفکیشن ساؤنڈ اور وائبریشن غیر فعال رہے گی، لیکن اگر صارفین ساؤنڈ چاہتے ہیں تو وہ settings میں جا کر اسے فعال بھی کرسکتے ہیں، جبکہ وقت بھی سیٹ کیا جاسکتا ہے کہ کب سے کب تک ساؤنڈ کو غیر فعال رکھنا ہے۔