شراب، منشیات برآمد ہونےکے بعد شرجیل میمن سینٹرل جیل منتقل

ضیاء الدین اسپتال کی پہلی منزل پر واقع کمرے کو شرجیل انعام میمن کی سب جیل قرار دیا گیا تھا

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے تین اسپتالوں کا اچانک دورہ کیا—۔جیو نیوز اسکرین گریب

اس کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار کراچی کے جناح اسپتال کے شعبہ کارڈیو ویسکولر پہنچے، جہاں انہوں نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کے فرنٹ مین انور مجید کے کمرے اور ان کے علاج اور بیماریوں کا جائزہ لیا اور کچھ ریکارڈ بھی قبضے میں لیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار جناح اسپتال کے خصوصی وارڈ بھی گئے جہاں انہوں نے انور مجید کے بیٹے غنی مجید کے لیے مخصوص وارڈ کا معائنہ کیا۔

تاہم غنی مجید کے کمرے میں موجود نہ ہونے پر استفسار کیا تو چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ ملزم کو ایم آر آئی کرانے کے لیے لے جایا گیا ہے۔

 اس کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے وہاں موجود مختلف لوگوں سے بات چیت بھی کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سیمی جمالی بھی جسٹس ثاقب نثار کے ہمراہ تھیں۔