برازیل کے 200 سال قدیم نیشنل میوزیم میں آگ

برازیل کے معروف شہر ریو ڈی جنیرو میں قائم ملک کے قدیم ترین سائنسی ادارے نیشنل میوزیم میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہاں موجود بیشتر نوادرات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔

برازیل کے معروف شہر ریو ڈی جنیرو میں قائم ملک کے قدیم ترین سائنسی ادارے نیشنل میوزیم میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہاں موجود بیشتر نوادرات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔

عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے آگ بجھانے والا عملہ پوری کوشش کر رہا ہے۔ اس عجائب گھر میں موجود قدیم نوادرات کی دو کروڑ اشیا شامل ہیں۔

اتوار کو بھڑکنے والی آگ میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ اس میوزیم کے زیادہ تر نوادرات جن میں صدیوں پر محیط دستاویزات، محجر باقیات، فنی نمونے شامل ہیں تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔


یہ میوزیم کبھی پرتگال کے شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا اور رواں سال اس کی تعمیر کا 200 سالہ جشن منایا گیا تھا۔

اس میوزیم کے قدرتی تاریخ کے ذخائر میں ڈائنوسار کی ہڈیاں اور ایک خاتون کی 12000 سال پرانا ڈھانچہ رکھا ہوا تھا۔ یہ ڈھانچہ امریکی بر ا‏عظموں پر دریافت ہونے والا قدیم ترین ڈھانچہ تھا۔

اس سے قبل میوزیم کے ملازمین نے فنڈ میں کٹوتی اور عمارت کی خستہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

ریو میں ٹی وی گلوبو کے صحافی مارسیلو موریرا نے بی بی سی کو بتایا: یہ بہت افسوسناک ہے۔۔۔ اس میں کی عظیم تاریخ تھی۔ اس میں برازیل کی تاریخ اور برازیل کی ثقافت کی بہت سی چیزیں تھیں۔ یہ واقعی بہت بڑا نقصان ہے۔'