شیخ رشید بھی نوازشریف کےحق میں بول پڑے

کیا نواز حکومت نے شیخ رشید کو والدہ کا جنازہ پڑھنے کی اجازت دی تھی؟

سوشل میڈیا پر گردش کرتی 'فیک نیوز

لیکن پھر سوشل میڈیا پر ہی شیخ رشید صاحب کا ایک انٹرویو بھی دھڑا دھڑ شیئر ہوا، جس میں انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ ان کے انتقال سے قبل گزارے گئے آخری لمحات شیئر کیے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ان کی والدہ پمز اسپتال میں تھیں، جب نواز شریف نے ہیلی کاپٹر بھیجا اور وہ (جیل سے) ان سے ملنے گئے تو انہوں نے کہا کہ 'پیسوں کی کوئی فکر نہیں کرنا' اور یہ کہہ کر وہ ان کی جھولی میں گر گئیں، جس پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ 'یہ بس آپ کا یہ انتظار کر رہی تھیں، انہوں نے جو بھی کچھ کہا ہے، وہ آپ ہی سے کہا ہے'۔

سربراہ عوامی مسلم نے انٹرویو میں مزید کہا کہ پھر وہ اپنی والدہ کو ایمبولینس میں ڈال کر یہاں لے آئے۔

 اور یوں شیخ رشید کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبر جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئی۔