پاراچنار میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر پاک افغان سرحد سیل کردی گئی ہے۔
کراچی میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس کیلئے5500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز بھی تعینات ہوگی۔ کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کے اختتام تک روڈ بند رہے گا، شہریوں کے لئے متبادل روٹس کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
جلوس کے راستوں اور ارد گرد کے علاقوں میں صبح 7 سے رات تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ سندھ بھر میں بھی جلوس کے روٹ والے علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس صبح سات سے رات بارہ بجے تک تین دن کیلئے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے پیش نظر 8 ،9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس کے ساتھ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی۔