کام کے دباؤ سے نجات دلانے والی جیل جس اپ نہیں بلکہ اپ کے مالک کو کام کرنا پڑھے گا۔۔

کام کے دباؤ سے نجات دلانے والی جیل

جیل میں اب تک 2000 افراد آچکے ہیں جن میں سے کچھ ایک دن اور بعض سات دن تک رہے۔ ان میں ہر طرح کے ملازمین، بڑے اداروں کے سربراہان، طلبا و طالبات کے علاوہ گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔ یہاں 28 کمرے ہیں اور مراقبے کےلیے کئی پروگرام اور رہنما کتب بھی رکھی گئی ہیں۔

ہر کمرے میں ضروری اشیا کے علاوہ ڈائری، یوگا چٹائی اور ہنگامی حالت میں خبردار کرنے والا بٹن بھی ہے۔ یہاں آنے والے 50 سالہ شخص نے کہا کہ پہلے وہ لوگوں سے عداوت اور عدم اعتماد رکھتے تھے لیکن یہاں وقت گزارنے کے بعد تمام منفی خیالات ختم ہوگئے۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سے 100 کلومیٹر دور واقع اس جیل کا ہر کمرہ 6 مربع میٹر وسیع  اور کوٹھری نما ہے جہاں اکثر وقت گزارا جاتا ہے ۔ یہاں موبائل فون لانا منع ہے اور دروازے اندر سے بند کیے جاسکتے ہیں۔ لوگ ساتھ مل کر بھی وقت گزارتے ہیں جبکہ کتابیں پڑھنے کی اجازت ہے اور زیادہ تر وقت مراقبہ کرایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریائی لوگ پوری دنیا میں فی سال سب سے زیادہ کام کرنے والی تیسری بڑی قوم ہیں۔