امریکی جریدے فوربز کے مطابق اوسطاً گوگل 40 ہزار سرچ فی سیکنڈ کرتا ہے یعنی ایک روز میں ساڑھے تین بلین
کیا آپ کو گوگل سے پہلی کی زندگی یاد ہے؟ آپ کیا کرتے تھے جب آپ کو فوری طور پر معلومات چاہیے ہوتی تھیں؟
کسی لفط کی ہجے، ریسٹورنٹ کا راستہ، خاص دکان یا کسی دور افتادہ پہاڑی جھیل کا نام آپ ممکنہ طور پر ان معلومات کے لیے گوگل ہی استعمال کریں گے۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق اوسطاً گوگل 40 ہزار سرچ فی سیکنڈ کرتا ہے یعنی ایک روز میں ساڑھے تین بلین۔
کرہ ارض کا سب سے مشہور سرچ انجن گوگل صرف سرچ انجن ہی نہیں رہا بلکہ یہ اشتہاروں کے لیے اہم پلیٹ فارم، کاروباری ماڈل اور ذاتی معلومات اکٹھی کرنے کا ذریعہ بن چکا ہے۔
ہاں جب بھی ہم گوگل پر کسی چیز کی تلاش کرتے ہیں تو گوگل کو ہماری ترجیحات اور عادات کے بارے میں مزید معلومات ملتی ہیں۔ لیکن گوگل ہمارے بارے میں کتنا چانتا ہے؟
مندرجہ ذیل گوگل کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں ہیں جو آپ کو حیران کر دیں گی۔
1. نام
گوگل کے مشترکہ بانی لیری پیج اور سرجی برِن نے گوگل کا نام 'بیک رب' رکھا تھا
گوگل کے مشترکہ بانی لیری پیج اور سرجی برِن نے گوگل کا نام ’بیک رب‘ رکھا تھا۔
اس نام کا مساج سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ یہ اس نظام کو کہا جاتا ہے جس میں ماضی میں دیے گئے لنکس کے ذریعے صفحات کو ڈھونڈنا اور رینک کرنا ہے۔
3. صرف کاروبار ہی نہیں
گھاس کاٹنے کے لیے مشین نہی بلکہ بکریاں رکھی ہوئی ہیں
گوگل کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے حق میں ہے اور اسی لیے اس نے گھاس کاٹنے کے لیے مشین نہیں بلکہ بکریاں رکھی ہوئی ہیں۔
کیلیفورنیا کے علاقے ماؤنٹین ویو میں واقع گوگل پلیکس ہیڈ کوارٹر کے بڑے بڑے باغات کی دیکھ بھال متواتر ہونی ضروری ہے۔ اسی لیے آپ کو ان باغات میں 200 بکریاں گھاس چرتے ہوئے دکھیں گی۔
5. بڑھتا ہوا کاروبار
سب سے پہلا گوگل ڈوڈل 30 اگست 1998 میں استعمال کیا گیا
سب سے پہلا گوگل ڈوڈل 30 اگست 1998 میں استعمال کیا گیا اور یہ محض یہ پیغام دینے کے لیے تھا کہ ’دفتر میں نہیں ہوں گے‘۔
یہ خیال لیری اور سرجی کو اس وقت آیا جب وہ نیواڈا میں ’برننگ مین فیسٹیول‘ پر گئے اور جاتے ہوئے انھوں نے صارفین کو یہ بتانے کے لیے وہ دفتر میں نہیں ہوں گے اپنی ای میل میں ’برننگ مین‘ کا ڈوڈل بنایا۔
تب سے گوگل میں ڈوڈل ایک روایت بن گئی ہے کہ اہم دن یا شخصیات کے حوالے سے خاص طور پر تیار کردہ آرٹ ورک کا ڈوڈل بنایا جاتا ہے۔
گوگل کمپنی کا ایک اصول عمل یہ ہے کہ 'کسی کو نقصان نہ پہنچائیں'
گوگل کمپنی کا ایک اصول عمل یہ ہے کہ ’کسی کو نقصان نہ پہنچائیں‘۔
کیا کمپنی نے اس پر عمل کیا ہے؟ اس کا فیصلہ آپ پر چھوڑتے ہیں۔
9. خوراک کی اہمیت
ملازمین کو اپنے پالتو جانور دفتر لانے کی اجازت ہے
گوگل کمپنی میں پرانے ملازمین کو گوگلرز کہا جاتا ہے جبکہ نئے ملازمین کو نوگلرز کہا جاتا ہے۔ دونوں ہی قسم کے ملازمین کو اپنے پالتو جانور دفتر لانے کی اجازت ہے اگر یہ جانور تربیت یافتہ ہیں اور دفتر میں گندگی نہیں کریں۔
کیا آپ کو معلوم ہے ۔۔۔
گوگل کو لیگو بہت پسند ہے اور اتنا زیادہ پسند ہے کہ گوگل کا پہلا کمپیوٹر سٹور کرنے کا کمرہ لیگو سے بنا تھا
اگرچہ گوگل کی سرچ کرنے کی صلاحیت میں 1999 کے مقابلے میں 100 گنا اضافہ ہوا ہے لیکن وہ اس کو 10 ہزار گنا تیزی سے اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔
گوگل کو لیگو بہت پسند ہے اور اتنا زیادہ پسند ہے کہ گوگل کا پہلا کمپیوٹر سٹور کرنے کا کمرہ لیگو سے بنا تھا۔