لاہور پی آئی اے کے طیارے میں چمگادڑ گھس آئی۔چمگادڑ طیارے میں ادھر ادھر گھومتی رہی، خواتین خوفزدہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر لائن اپنی سروس کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہتی ہے۔آئے روز پی آئی اے کے مختلف کارناموں کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔جو پی آئی اے کے عملے کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
۔۔پاکستان کی قومی ایئر لائن کا ایک مرتبہ پھر کارنامہ سامنے آیا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے میں چمگادڑ گھس آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے میں چمگادڑ گھس آئی جس کے بعد پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔چمگادڑ کی طیارے میں اڑان سے خواتین خوفزدہ ہو گئیں۔چمگادڑ پورے جہاز میں ادھر اُدھر بھاگتی رہی۔
جب کہ جہاز کاعملہ چمگادڑ کو طیارے سے باہر نکالنے کی ناکام کوشش کرتا رہا۔
چمگادڑ کو طیارے سے باہر نکالنے کے لیے مسافروں نے عملے کو مشورے بھی دیے۔اور بالاآخر تکیہ مار مار کہ چگادڑ کو کیبن سے باہر نکال دیا گیا۔واضح رہے اس سے پہلے بھی متعدد بار پاکستان قومی ائیر لائنز کے کارنامے سامنے آتے رہتے ہیں اور کبھی کبھی تو ایسے واقعے سامنے آتے ہیں کہ اپنی ہنسی پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس سے پہلے بھی متعدد بار پاکستان قومی ائیر لائنز کے مسافروں نے بھی احتجاج کیا ہے۔
کبھی مسافروں کا سامان گم ہو جاتا ہے تو کبھی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے۔جس کی وجہ سے مسافر ائیرپورٹ پر ہی رل جاتے ہیں اور پی آئی اے کو کوستے رہتے ہیں۔کبھی پی آئی اے اپنے مسافروں کو آف لوڈ کر دیتا ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پی آئی اے نے لندن سے لاہور والی پرواز سے 70 مسافروں کو آف لوڈ کردیے۔ی پرواز سے 70مسافروں کو طیارہ چھوٹا ہونے پرآف لوڈ کردیاگیا، مسافروں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےاحتجاج کیا اور پی آئی اے حکام کو کوستے رہے۔ جہاز سے آف لوڈ کیے گئے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔اور اب آج پی آئی اے کے طیارے میں چمگادڑ گھس آیا ہے۔