لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اکتوبر 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امت مسلمہ کے نام نہاد گیارھویں خلیفہ ہونے کے دعویدار گستاخ کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔عبداللہ نامی اس شخص نے تین روز قبل ایک نا معلوم جگہ سے پریس کانفرنس کی تھی جس میں گیارھویں خلیفہ کی حیثیت سے اپنے ظہور کا اعلان کیا۔
پریس کانفرنس میں عبداللہ کے ساتھ دو آدمیوں کو ہاتھ باندھے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔گستاخ کی گرفتاری پر عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ مجرم کو سر عام پھانسی دے کر عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔۔پولیس نے ملزم کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔اس ویڈیو کے بعد امت مسملہ میں بھی شدید غم وغصہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خیال رہے گذشتہ روز سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں امتِ مسلمہ کے نام نہاد گیارھویں خلیفہ راشد ہونے کے دعویدار پاکستانی کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔
تین روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں موجود ایک شخص کا کہنا ہے کہ وہ اسلام کا گیارھواں خلیفہ ہے۔ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا ہے کہ میں امام عبداللہ بن منیب امت مسلمہ کے گیارہویں خلیفہ راشد کی حیثیت سے اپنی خلافت کے ظہور کا اعلان کرتا ہوں۔ اور میں یہ اعلان اللہ اور حضرت محمد ﷺ کی شفقت میں کر رہا ہوں۔عبداللہ بن منیب نے یہ سب ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جب کہ پریس کانفرنس بھی ایک نا معلوم جگہ سے کی گئی۔
عبداللہ بن منیب کا دعوی ہے کہ حضرت محمدﷺ نے ان کے بارے میں پیش گوئی بھی کی تھی اور اسی حوالے سے عبداللہ بن منیب نے ایک حدیث کا بھی حوالہ دیا۔ عبداللہ بن منیب کا کہنا ہے کہ وہ امام مہدی کی خلافت کے بھی امین ہیں۔ اور اگر کسی نے گستاخی کی یا مجھ سے اور مجھ سے جڑے علما کی شان میں گستاخی کی تو امت مسلمہ کا ان افراد سے بدلہ لینا فرض ہو گا۔