مٹی سے بنے بولتے کردار سب کی توجہ کا مرکز

مٹی سے بنے مجسموں نے سب کی توجہ مبذول کروالی

—. فوٹو بشکریہ برسلز

ڈزنی لینڈ پیرس سینڈ میجک کی تھیم کی مناسبت سے تمام مجسمہ سازوں نے پیرس کے ڈزنی لینڈ میں موجود کارٹون کرداروں سےلے کر کامک کیریکٹرز اور دیگر اینیمیٹڈ فلموں کے کرداروں کو اپنے مجسموں میں نمایاں کیا۔

ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ سمیت کئی دیگر کرداروں اور اداکاروں کے مجسمے بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

10 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر پھیلی مٹی کے مجسموں کی یہ نمائش 3 ماہ تک جاری رہی اور اس دوران ہزاروں افراد نے یہاں کا رُخ کیا۔