پاکستان میں آن لائن کام کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں آن لائن کام کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

  

پاکستان میں آن لائن کام کرنے والوں یا بیرون ملک سے شاپنگ کرنے والوں کی پریشانی ختم ہونے والی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں جلد ہی پاکستان میں پے پال متعارف کرائیں گے ۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پے پال کمپنی کے سربراہ سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آئندہ چار ماہ کے عرصے میں پے پال کو پاکستان میں متعارف کرائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پے پال کمپنی کے سربراہ سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہوں، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔