فیس بک کا نیا فیچر متعارف

سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سینڈ فیچر نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔


تفصیلات کے مطابق فیس بک کے صارفین کو شکایت تھی کہ اگر وہ کسی دوسرے صارف کو ان باکس پر غلطی سے میسج کرتے ہیں تو وہ اسے واپس نہیں لے سکتے۔

فیس بک نے اس شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سینڈ فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت صارف غلطی سے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لے سکے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ کمپنی نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا جسے پہلے آزمائشی طور پر محدود صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گا۔

 نوجوانوں کے نزدیک فیس بک قابل بھروسہ نہیں رہا

فیس بک نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان باکس کے ذریعے بھیجے جانے والے پرانے میسجز کو کمپنی ڈیلیٹ کررہی ہے، آئندہ میسنجر پر کوئی بھی پیغام طویل عرصے تک نظر نہیں آئے۔ ان سینڈ فیچر کے تحت صارف اپنے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لینے کا اختیار ہوگا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی صحافی نے حال ہی میں ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے صارفین کو مطلع کیا کہ فیس بک نے ان سینڈ فیچر پر آزمائشی کام شروع کردیا جس کی سہولت صرف میسنجر پر دستیاب ہے۔