بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، جس کے ساتھ ہی مبارک باد دینے کا سلسلہ چل پڑا۔
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 14 اور 15نومبر کو ہوگی،خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں گھرانوں نے اٹلی کے پر فضا اور خوبصورت مقام لیک کومو کا انتخاب کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے شادی کارڈز ہندی اور انگریزی میں ہیں۔ تقریب میں دونوں جانب سے قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔