منی لانڈرنگ کیس

:ایف آئی اے نے انورمجید کے بیٹے کورہا کردیا


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے اومنی گروپ آف کمپنیز کےسربراہ انورمجید کےبیٹے نمرمجیدکورہاکردیا۔

اومنی گروپ کے ڈائریکٹر نمرمجید کو گزشتہ روزکراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا جنہیں آج رہا کردیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نمرمجید کو صرف پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا، عدالتی احکامات پر رہا کردیا گیا۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری میں منی لانڈرگ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کیس میں گرفتار انور مجید کی بی کلاس کی فراہمی کی استدعا مسترد کردی تھی۔اومنی گروپ کی شوگر ملوں سے منجمد چینی غائب ہونے کے انکشاف پرچیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے اثاثوں کے 14 ارب میں سے 11 ارب روپےکی چینی غائب کردی گئی۔ ایف آئی اے اور پولیس کہاں تھی۔ کن ٹرکوں پرمال ڈال کرغائب کر دیا گیا اور اس میں کون کون شامل تھا۔

عدالت نے ایف آئی اے سے اومنی گروپ کا مکمل ریکارڈ 30 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔