واٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین ایموجیوز کے بعد اب اسٹیکرز سے بھی جذبات کا اظہار کرسکیں گے

واٹس ایپ میں ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے اسٹیکرز کا اضافہ کردیا جائے گا—

اس کو چیٹ میں استعمال کرنے کے لیے ایک مخصوص آپشن فراہم کیا جائے گا جس پر کلک کر کے صارف چیٹ میں اسٹیکر استعمال کرسکے گا۔

ان میں سے بھی جو صارف کا پسندیدہ اسٹیکر ہوگا  یعنی  جسے بار بار استعمال کیا جا رہا ہوگا اسے فیورٹس کی فہرست میں شامل کرسکتے ہیں۔

اسٹیکرز کو فعال ہونے میں کچھ وقت لگے تاہم آغاز میں 12 اسٹیکرز پیک شامل کیے گئے ہیں جن میں کپی، سالٹی، کومو اور دیگر شامل ہیں۔